مقبوضہ جموں و کشمیر

انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کروائیں: نیشنل فرنٹ

 

 

سرینگر20 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل فرنٹ نے علاقے میںسیاسی اور انسانی حقوق کی تیز ی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ قاتل بھارتی فورسز کی طرف سے بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کروائیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم اور اس کے مذموم عزائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض حکام نے وادی کشمیرکوایک عقوبت خانے میں تبدیل کردیا ہے جہاں کشمیریوں کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قابض حکام ا یسی غلیظ اور ظالمانہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو عالمی سطح پر تسلیم شدہ انصاف اور اصولوں کی روح کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی فورسزمعصوم شہریوں خاص کر نوجوانوں کا خون بہارہی ہے جبکہ دوسری طرف نام نہاد مہذب دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ظلم و بربریت جاری رکھنے کے لئے قابض حکام کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ انہوں نے کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکشمیر دنیا کی واحد جگہ ہے جہاں کسی بھی شخص کو گرفتارکرکے غیر معینہ مدت تک نظربند رکھا جا سکتا ہے۔ترجمان نے غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری رہنماو¿ں اور سیاسی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین اور سینکڑوں دیگر کشمیری سیاسی قیدیوں کو جیلوں اورحراستی مراکز میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button