مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی سماجی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے، حریت رہنما

سرینگر 20 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرجموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو ان کے سماجی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے زئد عرصے سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور وہ اپنی پرامن جدوجہد کو مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔ حریت رہنما محمد یوسف نقاش نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قراردادوں پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگ پچھلی کئی دہائیوں سے ناانصافی کا شکار ہے۔حریت رہنا عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام نے حق خود ارادیت کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں جو رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرکے رہیں گے۔ انہوں نے بھارتی حکام کی جانب سے ریاست کرناٹکا کے شرالکوپا میں 58 مسلم طالبات کو حجاب اتارنے سے انکار کرنے پر معطل کرنے کی بھی مذمت کی۔
پاسبان حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے ”سماجی انصاف کے عالمی دن“ کے موقع پر مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے سماجی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button