مقبوضہ جموں و کشمیر

ڈاکٹر اسماعیل ہانیہ کی شہادت سامراجی حکومت کے فطری دہشتگردی کا ثبو ت ہے: آغا حسن الموسوی

Agha syed Hassan 1سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماآغا حسن الموسوی الصفوی نے حماس کے سیاسی رہنما ڈاکٹر اسماعیل ہانیہ کی مظلومانہ شہادت کو اسرائیلی سامراجی حکومت کی دہشت گردی قرار دیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں یہودی ایجنٹوں نے بزدلانہ حملہ کرکے آج ایک با رپھر امت مسلمہ سوگوار بنادیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسماعیل ہانیہ کا صیہونی حملے میں قتل ایران کو غیرمحفوظ قراردینے کا احمقانہ منصوبہ ہے۔انہوں نے فلسطین کی غیور قوم اور ملت اسلامیہ اورحامیان مظلومین کی خدمت میں اس عظیم صدمے پر اظہارتعزیت کیا۔ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنائی ،غیور فلسطینی قوم خاص طورپر اسماعیل ہانیہ کے اہلخانہ سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری مسلمان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button