مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: پولیس نے ایک اور کشمیری کے ساتھ ٹریکنگ سسٹم نصب کر دیا

images (1) سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پولیس نے شخصی آزادی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور کشمیری کیساتھ گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) لگادیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع بارہمولہ میں عدالت سے ضمانت پر رہائی پانے والے ایک کشمیری کے ساتھ ٹریکنگ سسٹم لگا دیا ۔ جس شخص کیساتھ جی پی ایس لگا دیا گیا ہے اسے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمے کا سامنا ہے۔
قبل ازیں سرینگر کے رہائشی65سالہ غلام محمد بٹ کے ساتھ بھی نومبر 2023میں جی پی ایس سٹم لگا دیا گیا تھا ۔
حقوق کے کارکنوں نے مقبوضہ علاقے میں شہریوں کے ساتھ ٹریکر سسٹم نصب کرنے کے بھارتی حکام کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شخصی آزادی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ جب تک کوئی شخص مجرم ثابت نہ ہو جائے اسے اس طرح کی پابندیوں کے دائرے میں لانا شدید ناانصافی ہے۔۔images (2)

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button