پاکستان

مسئلہ کشمیر کے حل تک پاکستان ، بھارت کے درمیان پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا،احسن اقبال

نیویارک 14 جولائی (کے ایم ایس) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیے جانے تک پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن قائم نہیںہوسکتا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احسن اقبال نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی قبضے کے تحت جموںوکشمیر لوگوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا جو وحشیانہ جبر، ماورائے عدالت قتل، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بلا جواز گرفتاری اور آبادیاتی تناسب میں غیر قانونی تبدیلی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی شناخت چھیننے کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے بعد کشمیریوں کے خلاف جبر و استبداد کی وحشیانہ مہم شروع کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور بھارت بھر سے ہندوﺅں کو علاقے میں آباد کر کے اسے ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر توجہ نہ دی گئی تو اس سے خطے میں ایک اور تنازعہ جنم لے سکتا ہے جس کے ممکنہ تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔ احسن اقبال اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ کے دورے پر پیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button