بھارت

نئی دلی کی عدالت نے مسلم صحافی محمد زبیر کی درخواست ضمانت منظور کر لی

نئی دلی 15 جولائی (کے ایم ایس)
بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے مسلم صحافی اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو2018میں ان کے خلاف ایک ٹویٹ پر درج کئے گئے مقدمے میں ضمانت منظور کر لی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی کی پٹیالہ ہائوس کورٹ کی سیشن عدالت نے جمعہ کو آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی ضمانت منظور کر لی ۔ واضح رہے کہ دلی پولیس نے 2018میںٹویٹس کے ذریعے مذہبی گروپوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے اور فارن کنٹری بیوشن(ریگولیشن)ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی کے الزام میں محمد زبیر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج دیویندر کمار جنگلا نے مقدمے میں محمد زبیر کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 50ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔عدالت نے گزشتتہ روز محمد زبیر کے وکیل ورندا گروور اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اتل شریواستو کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button