بی جے پی حکومت نے میرے شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، اہلیہ اروند کیجریوال
نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے تہاڑ جیل میں قید انکے شوہر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سنیتا کیجریوا نے آج( اتوار )رانچی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکے شوگر کے مریض ہیں اور 12 سال سے انسولین لے رہے ہیں، لیکن انہیں جیل میں انسولین دینے سے انکار کیا جا رہا ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ کو مارنا چاہتے ہیں۔
انہوںنے بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کے علاقے جھار کھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بھی الزامات ثابت ہوئے بغیر جیل میں ڈال دیاگیا ہے ، یہ ایک آمریت ہے ۔
یاد رہے کہ دو روز قبل عام آدمی پارٹی کی رہنما آتشی مارلینا سنگھ نے بھی کہا تھا کہ پارٹی سربراہ اور نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو جیل میں قتل کرنے کی سازش تیار کر لی گئی ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ کجریوال ٹائپ 2ذیابطیس کے مریض ہیں اور بار بار درخواست کے باوجود انہیں انسولین نہیں دی جا رہی ہے۔ انکا کہنا تھاکہ بی جے پی نے کجریوال کو جیل میں رکھ کر آہستہ آہستہ موت کے منہ میں دھکیلنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔