اکھلیش یادوکی بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید
لکھنو15جولائی(کے ایم ایس)
بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے کہاہے کہ بی جے پی حکومت کے لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے ریاست اترپردیش خشک سالی کاشکار ہے ،کسان پریشان ہیں اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے خریف کی فصلوں کی بوائی رک گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت کی شجرکاری مہم پر خشک سالی کا سایا منڈلا رہا ہے اور تقریبا پوری ریاست کرناٹک میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق اس سال خریف کی فصلوں کی بوائی کا رقبہ 6 لاکھ ہیکٹر تک کم ہونے کا خدشہ ہے ۔ ریاستی حکومت نے 60 لاکھ ہیکٹرپر دھان کی فصل کاشت کرنے کا ہدف مقرر کیاتھا جبکہ ابھی تک صرف 27لاکھ ہیکٹر پر ہی بوائی ہوسکی ہے۔انہوں نے کہاکہ اتر پردیش میں بجلی بھی دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آبپاشی کیلئے نہ بجلی ہے نہ پانی۔ اکلیش یادو نے کہاکہ جانوروں کیلئے بھی پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے اوربی جے پی حکومت نے صرف الرٹ جاری کرکے اپنا فرض پورا کردیا ہے۔