مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیر ہائی کورٹ کی طرف سے 2کشمیریوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قرار
سرینگر19 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 2 کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انکی رہائی کا حکم جاری کیا ہے ۔
جسٹس سنجے دھر کی سربراہی میں کشمیر ہائی کورٹ کے ایک بنچ نے شبیر احمد گنائی اور امتیاز احمد کی کالے قانون کے تحت اپنی غیر قانونی نظربندی کے خلاف علیحدہ علیحدہ دائر کی گئی عرضداشتوں کی سماعت کرتے ہوئے پی ایس اے کے تحت انکی نظر بندی کو کالعدم قراردیا۔عدالت نے قابض انتظامیہ کو انکی فوری رہائی حکم دیا۔
ادھر بھارتی پولیس نے مبینہ طورپرچوری کے الزام میں ایک کشمیری مدثر احمد میر کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جموں کی کوٹ بھلوال جیل بھیج دیاہے۔