مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے کے سرینگر اور پلوامہ میں مختلف مقامات پر چھاپے

سرینگر 20جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آج سرینگر اور پلوامہ کے اضلاع میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر میں4 اور ضلع پلوامہ میں 5 مقامات پر چھاپے مارے۔این آئی اے نے یہ چھاپے 23مئی کو سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ سے 15 پستولوں کی برآمدگی کے سلسلے میں مارے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button