مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ نے 5کشمیریوں کی غیر قانونی نظربندی کوکالعدم قراردیدیا

d0031177-137e-4a20-a2e4-345da991b083سرینگر08 جولائی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے5 کشمیریوں کی کالے قانون کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو ان کی فوری رہائی کی ہدایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ نے صہیب عظیم خان، باسط احمد شاہ، جہانگیر احمد بٹ، کمال جیت سنگھ اور علی حسین کی طرف سے اسلام آباد، بڈگام ، پلوامہ اور جموں اضلاع کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کی طرف سے ان کے خلاف جاری غیر قانونی نظر بندی کے احکامات کے خلاف دائر دو الگ الگ عرضداشتوں کی سماعت کرتے ہوئے قابض انتظامیہ کو یہ ہدایات جاری کیں۔ ہائی کورٹ نے جیل حکام کو چاروں نظربندوں کی فوری رہائی کا حکم بھی جاری کیا۔ عدالت نے محمد شعبان بٹ کی نظر بندی کوبرقرار رکھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button