مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کشمیر کمیٹی کی کوششوں کا خیرمقدم

imran khan meeting shehriyarاسلام آباد22فروری(کے ایم ایس )
وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کمیٹی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی کوششیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم کو کشمیر کمیٹی کی جانب سے مختلف بین الاقوامی فورمز بالخصوص اسلامی ممالک کی تنظیم ، یورپی یونین ، امریکن کانگریس اور دیگر بین الاقوامی پارلیمانی اداروں اور فریقوں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔عمران خان نے کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کمیٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں اس مقصد کیلئے اپنی کاوشیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button