مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ہائی کورٹ کا نظربندطالب علم کی امتحانات میں حاضری کو یقینی بنانے کا حکم

سرینگر18اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے قابض حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جیل میںنظربند ضلع بانڈی پورہ کے19سالہ طالب کی امتحانات میں حاضری کویقینی بنائیں جو کل یعنی 19اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں۔
بھارتی پولیس نے ڈگری کالج بانڈی پورہ میں زیر تعلیم بی ایس سی کے تیسرے سمسٹر کے طالب علم وسیم احمد ملک کو رواں سال 19ستمبر کو جھوٹے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔پولیس نے گرفتاری کے بعد طالب علم کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا اور اس کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا۔جسٹس سنجیو کمار کی عدالت نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کوٹ بھلوال جیل کے سپرانٹنڈنٹ کوہدایت کی کہ وہ طالب علم کی امتحانات میں حاضری کو یقینی بنائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button