بھارت

کرناٹک : مدرسوں پر بھارتی جھنڈا لہرانا لازمی قرار

بنگلورو 22جولائی(کے ایم ایس )بھارتی ریاست کرناٹک کی بی جے پی حکومت کی طرف سے دیگر تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ مدرسوں کیلئے بھی یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ یوم آزادکی تقاریب کے موقع پر 11تا17اگست بھارتی جھنڈا لہرائیں۔
محکمہ تعلیمات سے کہا گیا ہے کہ وہ آزادی کی 75سالہ تقاریب کے سلسلے میں جھنڈا لہرانے کے اس پروگرام پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع نے کہا کہ ریاستی حکومت نے حکمنامہ جاری کیاہے اور بلاک ایجوکیشن آفسروں کو جھنڈا لہرانے کے عمل کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ریاستی حکومت کے حکمنامے کے تحت تمام سکولوں ، کالجوں اور مدرسوں میں ترنگا لہرایا جائے گا ۔ محکمہ تعلیم کو حکمنامے پر سخت سے عملد رآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو اپنے گھروں پر بھی جھنڈا لہرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button