بھارت

پاکستان نے بھارتی ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کردیے

pakistan-issues-visas-to-indian-hindu-pilgrims-to-visit-shadani-darbar-in-sindh-1669096343-9957

اسلام آباد:ئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 104 بھارتی ہندو یاتریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے جاری کیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ ہندو یاتری 12 سے 23 دسمبر تک صوبہ سندھ کے شادانی دربار حیات پتافی میں شیو اوتاری ستگورو سنت شادرام صاحب کے 315 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔
آج (جمعہ) نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ناظم الامور اعزاز خان نے ہندو یاتریوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے محفوظ سفر کی خواہش ظاہر کی۔
بھارت سے ہزاروں سکھ اور ہندویاتری ہر سال مختلف مذہبی تہواروں میں شرکت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ ان یاتریوں کو ویزوں کا اجراءحکومت پاکستان کی جانب سے مذہبی عبادت گاہوں کے دورے کو آسان بنانے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے برعکس نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت بھارت جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو ویزا دینے سے انکار کرتی ہے۔ حال ہی میں مودی حکومت نے پاکستانی صحافیوں اور تماشائیوں کو ویزا دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں کی رپورٹنگ اور لطف اندوز ہونے سے محروم کر دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button