بھارت
مودی حکومت ملک میں امن چاہتی ہے تو ”آر ایس ایس “ پر پابندی لگا دے، توقیر رضا
نئی دلی:
بھارت میں معروف عالم دین توقیر رضا خان نے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق توقیر رضا خان نے ایک بیان میں کہا کہ اگر حکومت ملک میں امن چاہتی ہے تو آر ایس ایس پر پابندی لگا دے۔ توقیر رضا نے جو سیاسی جماعت ااتحاد ملت کونسل کے بانی بھی ہیں ، بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد سمیت دائیں بازو کی دیگر جماعتوں پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ مذکورہ جماعتیں بھی دہشت گرد ہیں اور ان پر بھی پابندی لگنی چاہیے۔