بھارت

سی پی آئی-ایم ایل نے بھارت مخالف کارروائیوں میں مسلمانوں کے ملوث ہونے کو مسترد کر دیا

پٹنہ، 22 جولائی (کے ایم ایس):کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ لینن نسٹ (سی پی آئی-ایم ایل) اور دو دیگر سیاسی گروپوں نے بھارتی ریاست بہار میں پولیس کی طرف سے ایک فرضی مقدمے میں گرفتار کیے گئے مسلمان نوجوانوں کے خلاف پولیس الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی پی آئی-ایم ایل اور دو دیگر سیاسی گروپوں نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پھلواری شریف میں گرفتار مسلمان نوجوانوںکے خلاف بھارت مخالف سرگرمیوں کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔
سی پی آئی-ایم ایل کے ارکان اسمبلی محبوب عالم اور سندیپ سورو نے چار مسلمان خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے ماضی کے بارے میں اہم تفصیلات اکٹھی کیں۔ انہوں نے پایا کہ وہ کسی بھی طرح سے بھارت مخالف یا دہشت گردانہ سرگرمی سے وابستہ نہیں تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیے گئے ان مسلمانوں کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے ۔ متاثرہ خاندانوں کا دورہ کرنے والی ٹیم میں سی پی آئی-ایم ایل کے علاوہ انصاف منچ اور آل انڈیا پیپلز فورم کے ارکان شامل تھے۔انہوں نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی اس معاملے پر خاموشی پر تنقید کی اور کہا کہ گرفتاریاں ہندوتوا بی جے پی کے 2024 کے پارلیمانی انتخابات جیتنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پھلواری شریف کو دہشت گردی اور بھارت مخالف سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر پیش کرکے پوری مسلم کمیونٹی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button