بھارتمقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے خلاف مسلسل سازشیں کر رہا ہے

MhxitinFLJsnkIZ-800x450-noPadاسلام آباد 30ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کے خلاف یکے بعد دیگرے سازشیں کر رہا ہے کیونکہ مودی کی فسطائی حکومت مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کی ہر نشانی کو مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مودی حکومت کشمیریوں کو ان کے عظیم ثقافتی، تاریخی اور مذہبی اہمیت کے مقامات سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے اور سرینگر میں تاریخی عیدگاہ کی زمین پر قبضہ کشمیریوں کو ان کی روحانی اور مذہبی شناخت سے محروم کرنے کا تازہ ترین منصوبہ ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیاگیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مقبوضہ علاقے کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی شہریوں کو بھی مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا جا رہا ہے تاکہ مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کیاجاسکے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی ان سازشوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا اور باشعورلوگوں پر زور دیاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کشمیریوں کا ساتھ دیں۔رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت کی تمام سازشیں اور منصوبے مقبوضہ علاقے میں ناکام بنا کر تحریک آزادی کو ہر قیمت پراسکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں ایک بیان میں سری نگر کی تاریخی عیدگاہ کے حوالے سے بی جے پی رہنما درخشاں اندرابی اور ڈویڑنل کمشنر کشمیر پی کے پال کے حالیہ بیانات کی مذمت کی ہے۔ درخشاں اندرابی نے ہسپتال بنانے کے نام پر عیدگاہ کی اراضی پر قبضے کا اشارہ دیا ہے جبکہ پی کے پال نے کہا کہ عیدگاہ کو کھیل کے میدان میں تبدیل کیا جائے گا۔
محمود احمد ساغر نے کہا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں کو عظیم ثقافتی، تاریخی اور مذہبی اہمیت کے مقامات سے محروم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مختلف حیلوں بہانوں سے خطے کی اسلامی شناخت اور ثقافت کو ختم کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button