بھارت

کرناٹک:ہندو انتہا پسند رہنما کی عیدگاہ ٹاور کو گرانے کی دھمکی

بنگلورو11 اگست (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک ہندو انتہا پسند رہنما نے بنگلورو میں عیدگاہ میدان میں واقع ٹاور کو منہدم کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے شرانگیز بیان کے بعد وشو سناتن پریشد کے صدر بھاسکرن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بھاسکرن نے قبل ازیں عید گاہ میدان کے خلاف مہم چلائی اور اسے وقف بورڈ سے لے کر ریاستی حکومت کی تحویل میں دلانے کی تحریک میں سرکردہ کردار ادا کیا ہے۔اب انہوںنے ہرزہ سرائی کی ہے کہ عید گاہ ٹاور کو ایودھیا کی بابری مسجد کی طر ز پر گرا دیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button