بھارت : کولکتہ میں بھارتی سکیورٹی فورس کے افسرکی خودکشی
کولکتہ 23جولائی(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس( سی آئی ایس ایف) کے ایک سب انسپکٹرنے خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سب انسپکٹر پنکج کما نے کولکتہ کے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اپنی سروس پستول سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ ہوائی اڈے کے سیکیورٹی اہلکار گولی چلنے کی آواز سن کر جائے وقوعہ کی طرف دوڑ پڑے توخون میں لت پت اس کی لاش بیت الخلاء سے ملی۔بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے ماتھے پر گولی کا زخم تھا اور اس کی سروس پستول لاش کے پاس پڑی ہوئی تھی۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس اس کے ساتھیوں اور ہوائی اڈے کے دیگر عملے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ پنکج کمار نے اپنی جان کیوں لی۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔