مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : پراسرار طورپرایک شخص کی لاش برآمد
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سرینگر کے علاقے بربر شاہ میں ایک شخص کی پراسرار طورپرلاش برآمد ہوئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بربر شاہ کے رہائشی ایک شخص کی لاش اسکے گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی ہے ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیاہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیاہے جبکہ مزیدتحقیقات کی جارہی ہیں ۔