آزاد کشمیر

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے، بیرسٹرسلطان محمود

اسلام آباد 25 جولائی (کے ایم ایس)
آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اسلام آباد میں امریکہ، ناروے اور بلغاریہ کے سفیروں اور سفارتکاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میںپائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پائیدار امن اور استحکام کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کو حل کیاجاناچاہیے ۔بیرسٹر سلطان نے کہا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے بھارتی حکومت پر دبائو ڈالے اور کشمیری عوام کو پرامن طریقے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرے۔مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button