آزاد کشمیر

وادی جہلم میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، کشمیری نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ

 

Shabab miliمظفرآباد03اپریل(کے ایم ایس) تحریک شباب المسلمین کی سٹوڈنٹس ونگ نے وادی جہلم میں ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی جیلوں میں نظربندکشمیری حریت رہنمائوں،کارکنوں ، صحافیوںاورانسانی حقوق کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔
احتجاجی مظاہرے سے سٹوڈنٹس ونگ کے چیئرمین ریاض احمد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیاہے جہاں لوگوں کے تمام حقوق سلب کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قام کررکھاہے اوررمضان کے مقدس مہینے میں بھی ظلم وستم ،قتل و غارت اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ،شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک،مولوی بشیر احمد عرفانی، ایاز اکبر ،ڈاکٹرحمیدفیاض ،قاسم فکتو ،آسیہ اندرابی ،فہمیدہ صوفی اورناہیدہ نسرین سمیت حریت قیادت اورکارکنوں کو جھوٹے مقدمات میں بھارت کی دور دراز جیلوں میں نظربند کیاگیاہے جہاں انہیں علاج و معالجے کی سہولت سمیت بنیادی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے اقوام عالم اورانسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیر ی نظربندوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں۔مظاہرین نے پاکستان اور حریت قیادت کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔
دریں اثناء جموں کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے چیئرمین اسرار احمد نے جموں سے اور پیپلز لیگ اور مسلم لیگ جموں و کشمیرکے ترجمانوں نے سرینگر سے جاری اپنے بیانات میں عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیرکو پائیداربنیادوں پر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ جب تک تنازعہ کشمیرکو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کیاجاتا اسوقت تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button