مقبوضہ جموں و کشمیر

راہل گاندھی کی کسانوں سے فصلیں نہ خریدنے پر مودی اور ریاست تلنگانہ کی حکومتوں پر کڑی تنقید

نئی دلی30مارچ (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے کے رہنماء راہل گاندھی نے کسانوں سے ان کی زرعی پیداوارنہ خریدنے پرنریندر مودی اور ریاست تلنگانہ کی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کسانوں پر سیاست کرنے کی بجائے ان کے مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ مودی اور ریاست تلنگانہ کی حکومتیں کسانوں سے ان کی دھان کی فصل خریدنے کے بجائے اس معاملے پر سیاست کرکے اپنی اخلاقی ذمہ داری سے فرار اختیار کر رہی ہیں۔انہوں نے دونوں حکومتوں پرکسان مخالف سرگرمیوں سے انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرنے اور تلنگانہ کے کسانوں سے اناج کا ایک ایک دانا خریدنے کا مطالبہ کیا ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی پارٹی تلنگانہ کے کسانوں کے ساتھ ہے اور جب تک کسانوں کو انصاف نہیں ملتا تب تک وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button