مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم جاری رکھے ہوئے ہے

نئی دہلی27 جولائی (کے ایم ایس) بھارت نے خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم جاری رکھتے ہوئے 28ہزار کروڑ سے زائد رقم کے فوجی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی خریداری کو منظوری دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق28ہزار 7سو 32کرو ڑ روپے کے فوجی سازوسامان جس میں ڈرون، کاربائن اور بلٹ پروف جیکٹس بھی شامل ہیں کی خریداری کی منظوری وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے منظوری دی۔
نئے فوجی سازوسامان کی خریداری کی منظوری مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان دو سال سے جاری سرحدی کشیدگی کے درمیان سامنے آئی ہے۔
دریں اثناءہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ نے لڑاکا طیاروں تیجاس مارک 1A کے اگلے ورزن کے فلائٹ ٹرائلز شروع کر دیے ہیں۔
بھارتی وزارت دفاع نے گزشتہ برس فروری میں ہندوستان ایروناٹکس لمٹیڈ کے ساتھ 45,696 کروڑ روپے کی لاگت سے 83 جیٹ طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا۔ تیجاس کے اگلے ورزن میں موجودہ کے مقابلے میں 43 بہتری ہوگی۔ بھارتی ائر فورس کو فروری 2024 تک تیجاس مارک 1A جیٹ طیارے مل جائیں گے۔ وزارت دفاع نے فروری 2030 تک 83 طیارے بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button