بھارت

بھارت :چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی پیراملٹری کے دو اہلکار ہلاک، دو زخمی

رائے پور: بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی پیراملٹری انڈو تبتین بارڈر پولیس کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے بتایاکہ ہفتے کے روز نکسل وادیوں سے متاثرہ ریاست کے ضلع نارائن پور میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں آئی ٹی بی پی کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ایک پولیس افسرنے بتایا کہ بارودی سرنگ نکسل وادیوں نے بچھائی تھی۔ انہوں نے کہاکہ یہ واقعہ ضلع میں ابوجھماد کے علاقے موہنڈی کے قریب پیش آیا۔انہوں نے کہاکہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button