مقبوضہ جموں و کشمیر

راجستھان:فرقہ وارانہ کشیدگی کے باعث کرفیوکا نفاذ، انٹرنیٹ سروس معطل

298f1c55-e553-4209-a247-4f62ca9667ffجے پور، 29 جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست راجستھان کے شہرہنومان گڑھ میں فرقہ کشیدگی کے باعث کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتہا پسندہندوﺅں نے مسلمانوں پر عیدالاضحی کے روز گائے ذبح کرنے کا الزام لگایا تھا ۔ وہ مسلمانوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور 21جولائی سے دھرنا دے رکھا تھا۔پولیس نے دھرنے پر بیٹھے افراد کو منگل کے روز منتشر کر دیا جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ پتھراﺅ اور لاٹھی چارچ کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس نے بعد ازاں چالیس افراد کو حراست میں لے گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے بعد میں ہنو مان گڑھ کے دو دیہات گاندھی باڑی اور چڑیاگاندھی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button