مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے مسلم لیگ پر پابندی کو قانونی تحفظ دینے کیلئے نام نہاد ٹریبونل تشکیل دیدیا

jkml BAN

نئی دلی:کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی سربراہی میں قائم جموں و کشمیر مسلم لیگ پر پابندی لگانے کے اپنے فیصلے کو قانونی تحفظ دینے کیلئے مودی کی بھارتی حکومت نے دلی ہائی کورٹ کے ایک من پسند جج پر مشتمل ایک نام نہاد ٹریبونل تشکیل دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر مسلم لیگ کو مودی حکومت نے 27 دسمبر کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت پانچ سال کے لیے غیر قانونی قرار دیا تھا۔مسلم لیگ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند سرگرمیوں کی وجہ سے کالعدم قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button