APHC

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لے : فاروق رحمانی

اسلام آباد 31جولائی(کے ایم ایس)جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر متعلقہ تنظیموں اور اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ تہاڑ میں نظر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لیںجو 22جولائی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے عدالتی سماعتوں کے دوران منصفانہ ٹرائل اور ذاتی طوپرپیش ہونے جیسے قانونی مطالبات کے لئے تادم مرگ بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں ایک بیان میں یاسین ملک کے منصفانہ ٹرائل کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو بھارتی حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے ایسے اقدامات کرنے چاہیے کہ وہ کشمیری رہنمائوں کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیر اوربھارت میں چلنے والے مقدمات اورفیصلوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پرانسانی رویہ اختیارکرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں کے جنونی پروپیگنڈے سے جیل کے اندر اورباہر جو سیاسی ماحول پیدا کیاگیاہے وہ کشمیری قیادت کے خلاف زہر آلود ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں محمد یاسین ملک کی والدہ اور بہنوں کے خدشات جائز ہیںکہ وہ یاسین ملک کو بھوک ہڑتال ختم کرنے پر راضی کرنے کے لیے کیسے دہلی جائیں۔فاروق رحمانی نے کہا کہ محمد یاسین ملک کے سوالات میں وزن ہے اوراقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت و پاکستان کو بھی ان کی جان بچانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کو طویل عرصے سے زیر التواء تنازعہ جموں و کشمیر اور جھوٹے مقدمات سے مذہبی تعصب کی بنیاد پر نہیں نمٹتاچاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button