مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری ملازمین کی برطرفی سے ایک غلط پیغام جا رہا ہے ، یوسف تاریگامی


سرینگر 23ستمبر( کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں تحریک آزادی سے وابستگی کے الزام کے میں ملازمین کی برطرفی سے علاقے کے ملازمین کو ایک غلط پیغام جا رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میں ایک بیان میں تحریک آزادی کے ساتھ مبینہ وابستگی کی پاداش میں چھ ملازمین کی برطرفی کے انتظامیہ کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے حکام پر زور دیا کہ وہ حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے متاثرہ ملامین کا موقف سنیں´ ۔ انہوںنے کہا کہ انتظامیہ کو اس طرح کی برطرفیوں سے ملازمین کے کام اور ان کی نفسیات پر پڑنے والے اثرات پر بھی غور کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے اس اقدام سے ملازمین میں خوف و ڈر پیدا ہو رہا ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ اس سے سرکاری ملازمین کی نفسیات اور کام پر منفی اثر پڑے گا۔
یا درہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے تحریک آزادی سے وابستگی کے الزام میں مزید چھ سرکاری ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیاہے۔ برطرف کیے جانے والے ملازمین میں دو اساتذہ ، دو پولیس کانسٹیبل ، محکمہ جنگلات کا ایک اعلیٰ افسر اور محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگز کا ایک ملازم شامل ہے۔ قبل ازیں رواں برس کے اوائل میں حکام نے کم از کم گیارہ سرکاری ملازمین کو انہی الزامات پر برطرف کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button