مقبوضہ جموں و کشمیر

جمو ں و کشمیر مسلم لیگ کا سید علی گیلانی کو خراج عقیدت

سرینگر28اگست(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں وکشمیر مسلم لیگ نے تحریک آزادی کے عظیم قائد سید علی گیلانی کو انکی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں منعقدہ مسلم لیگ کے خصوصی اجلاس میں یکم ستمبر بروز جمعرات سید علی گیلانی کی برسی کے دن کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے دی جانے والی ہڑتال اور شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے حیدر پورہ سرینگر کی طرف مارچ کی کال کی بھر پور تائید کرتے ہوئے کشمیریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ہڑتال اور مارچ کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیں۔ سید علی گیلانی نے گزشتہ برس یکم ستمبر کو سری نگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنی رہائش گاہ میں بھارتی پولیس کی حراست کے دوران شہادت پائی تھی جہاں انہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک مسلسل نظربند رکھا گیا۔ بھارتی فورسز کے اہلکار بزرگ رہنما کی وصیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں انکی میت اٹھا کر سری نگر کے حیدر پورہ قبرستان میں زبردستی تدفین کے لیے لے گئے تھے جبکہ بزرگ قائد نے سرینگر کے عید گاہ مزار شہداءمیں اپنی تدفین کی وصیت کر رکھی تھی۔ مسلم لیگ نے اجلاس کے دوران حریت رہنماﺅں اور کشمیری عوام کے خلاف بھارتی ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید قائد کی خواہش کو ایک روز ضرور عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ اجلاس کے آخر میں سید علی گیلانی اور دیگر تمام شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button