مقبوضہ جموں و کشمیر

ترال : 9 سالہ لاپتہ بچے کی لاش برآمد، سڑک حادثے میں ایک شخص جان بحق، 8زخمی

images (2)سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ سے ایک 9 سالہ لاپتہ لڑکے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ادریس جان نامی لڑکا ترال کی گجربستی سے 25اگست سے لاپتہ تھا۔ اسکی لاش ایک جنگل سے ملی ہے۔
پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
دریں اثنا ضلع پونچھ کے علاقے چندیمارہ میں ایک سڑک حادثے میں یاسر نامی اایک شخص جاں بحق جبکہ 8 دیگر افرد زخمی ہوئے ۔
زخمیوں کی شناخت 23 سالہ لال حسین، 18 سالہ شاہد احمد، طارق (ڈرائیور)، 23 سالہ ظفر اقبال، 25 سالہ شہنواز احمد، 22 سالہ نثار احمد، 24 سالہ مقصود احمد اور مختار احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button