مقبوضہ جموں و کشمیر

مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطہ امن و ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا، پیپلز لیگ

سرینگر 23ستمبر( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز لیگ نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو حل نہیں کیا جاتا پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات خوشگوار نہیں ہو سکتے اور نہ ہی یہ خطہ امن و ترقی کی راہ پرگامزن ہو سکتا ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے رہنماﺅں محمد حمزہ اور رئیس احمد نے شمالی کشمیر میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ مسئلہ کشمیر نے خطے کے امن و استحکام کو خطرے میں  ڈال رکھاہے اور پاکستان اور بھارت کے  درمیان موجود تما م مسائل درحقیقت مسئلہ کشمیر ہی کا شاخسانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر علائی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ دیڑھ کروڑ کے لگ بھگ کشمیریوں کے مستقل کا مسئلہ ہے ۔ محمد حمزہ اور رئیس احمد نے کہا کہ حریت قیادت ہمیشہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی مذاکرات پر زور دیتی رہی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران تنازعہ کشمیر کو زور دار طریقے سے اٹھانے پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button