مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر 26ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کو دوران جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔
بھارتی فوج ، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بٹ پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا ۔
اس سے قبل اسی علاقے میں بھارتی فوجیوں نے گولیاں مار کر دو شہریوں کو زخمی کر دیا تھا جبکہ ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گیاتھا۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button