مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے لداخ میں چین کی فوج کے داخلے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے،عمر عبداللہ

سرینگر یکم نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مودی حکومت پر جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کے درمیان رکاوٹیں کھڑی کرنے پر تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے خطے میں چین کے زبردستی داخلے کے حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔
عمرعبداللہ نے کارگل کے علاقے دراس میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی فوج لداخ میں گھس گئی ہے اور آپ انہیں واپس بھیجنے کے قابل نہیں ہیں، لیکن اس کے بجائے ہمیں سرینگر سے دراس جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔عمرعبداللہ نے کہا کہ کوئی بھی جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کو ایک دوسرے سے دور نہیں کرسکتا ۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کا درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہے اورنقشے پر جعلی لکیر کھینچ کرکوئی بھی اسے تبدیل نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ آپ حالات سے کیسے نمٹ رہے ہیں، آپ کو کس طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے۔دراس کے ڈاک بنگلے میں پروگرام کی اجازت نہ دینے کے بارے میں عمرعبداللہ نے کہاکہ انہیںساری زندگی ڈاک بنگلے میں نہیں رہنا تھا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ اپنے فیصلے کو سمجھنے سے بھی قاصر ہیں ۔ انہوں مزید کہا کہ چین لداخ میں گھس آیا ہے اور آپ انہیں واپس بھیجنے کے قابل نہیں ہیں، لیکن ہمیں سرینگر سے دراس جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button