پاکستان

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جائیدادوں پر مسلسل قبضے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد:
پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی جائیدادوں پر مسلسل قبضے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں ضلع کشتواڑ میں 13 افراد کی جائیدادوں کی حالیہ ضبطی بھی شامل ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارتی اقدامات کشمیریوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کی جاری مہم کا حصہ ہیں تاکہ کشمیری عوام کو ہراساں اورخوفزدہ کیا جاسکے اور انہیں ان کے سیاسی نظریات کی سزا دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی حکام پر زور دیتاہے کہ وہ کشمیریوں کی املاک پر قبضے کی جاری مہم کو ختم کریں اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے اپنے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button