آزاد کشمیرپاکستان

میرپور میں یوم استحصال کے حوالے یسے بھارت مخالف احتجاجی ریلیاںنکالی گئیں

میرپور05اگست (کے ایم ایس)
میرپور سمیت پورے آزاد جموں کشمیر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے بھارت کے جموں وکشمیر پر غاصبانہ تسلط کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ضلع کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی،سماجی،کاروباری تنظیموں، وکلا،صحافیوں سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،ریلی میاں محمد روڈ سے ہوتی ہوئی جب چوک شہیداں پہنچی تو جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔شرکا ریلی نے بھارتی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگا ئے ،انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مودی حکومت نے بھارتی آئین کی دفعہ 370اور 35Aکو منسوخ کر کے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کردیا ہے جسے کشمیری کسی صورت قبول نہیں کرتے ۔انھوں نے کہاکہ 05اگست 2019ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے اس دن بھارت کی انتہا پسند حکومت نے 370اور 35Aکا خاتمہ کرکے مقبوضہ جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کردیاتھاجو کہ اقوام متحدہ میں کئے گئے بھارتی قائدین کے وعدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی ہم بھرپور الفاظ مین مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی اصل خصوصی حیثیت بحال کرنے کیلئے بھارت پر دبا ئوڈالے۔ مقررین کاکہناتھا کہ بھارت کے اس اقدام کا مقصد مقبوضہ ریاست کی مسلم اکثریتی شناخت اور آبادی کے تناسب کوتبدیل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسوقت 42لاکھ غیر ریاستی افراد کو ڈومیسائل جاری کئے گئے ہیں ۔انھوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ کشمیریوں کو ان کامسلمہ حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے ،حریت قائدین کی نظربندیوں ،گرفتاریوں اور سزائوں کا فوری خاتمہ کیا جائے۔شرکائے ریلی اس عزم کا اعادہ کیا کہ جب تک مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر بھارت کے چنگل سے آزاد نہیں ہو جاتی اس وقت تک کشمیری اور پاکستانی ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔تقریب کے آخر میں شہدائے کشمیر،شہدائے پاکستان، شہدائے پاک فوج اور غازیوں کی جرات مندی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
دریں اثنا تحصیل ہیڈ کوارٹر ڈڈیال میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔شرکا ریلی بھارت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اورمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا۔ شرکاء نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلائے ۔ڈسٹرکٹ بار اور مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں نے بھی یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلیاں نکالی ور بھارت کے خلاف بھرپور نفرت کاا ظہار کیا

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button