پاکستان

مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے بارے میں وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کی قیادت کے نام خط

اقوام متحدہ28اکتوبر (کے ایم ایس)
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کے صدر ساباکوروسی اور سلامتی کونسل کے صدر مائیکل بیانگ سے ملاقات کی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا خط ان کے حوالے کیا جس میں انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جمو ں و کشمیر کی خطرناک صورتحال بارے آگاہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ وزیر خارجہ کا خط سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی دستاویز کے طور پر جاری کرے گا۔قبل ازیں پاکستان کے مندوب نے مسئلہ کشمیر پر منعقدہ ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تقریبا ہر ماہ سلامتی کونسل کو بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کی بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کو منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پر وزیر خارجہ کا خط دنیا کو کشمیر کی بدلتی ہوئی صورتحال اور بھارت کے جاری ظلم و بربریت سے آگاہ رکھنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے طورپر منایا۔ بھارت نے 27اکتوبر 1947کو جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کیا اور اب تک کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button