حکومت پاکستان سکھ یاتریوں کو سہولیات پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، خواجہ آصف
حسن ابدال:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سکھ یاتریوں کو سہولیات پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق خواجہ آصف نے ان خیالات کا اظہار گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں بھارت اور دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی قوم کو یہ فخر حاصل ہے کہ سکھ مذہب کے جتنے بھی اہم مقدس مقامات ہیں وہ پاکستان میں ہیں ۔انہوں نے کہا مقدس مقامات سب کے سانجھے ہوتے ہیں ، تمام مذہب تشدد نہیں بلکہ محبت سکھاتے ہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ سکھ یاتریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں تاکہ وہ اپنے مقدس مقامات پر بلا کسی پریشانی کے جائیں اور ہمیں بھی فخر ہو کہ ہم نے اپنے بہن بھائیوں کی میزبانی کی ہے۔ انہوں نے سکھ یاتریوں کو بیساکھی میلہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ خوش رہیں اور آباد رہیں۔ تقریب کے آخر میں سکھ رہنماو¿ں کی طر ف سے وفاقی وزیر خواجہ آصف محمود کوروایتی چادر(سروپا) پیش کی گئی۔