پاکستان
تنازعہ کشمیر کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے، ماہرین
اسلام آباد 05 اگست (کے ایم ایس) ایک پینل مباحثے کے ماہرین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ تنازعہ کشمیر کا حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس اے) کی جانب سے اسلام آباد میں آئی ایس اے آڈیٹوریم میں یوم استحصال کی مناسبت سے پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا جس میں مقبوضہ جموںوکشمیرکے لوگوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔
5 اگست کو یوم ااستحصال کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کیونکہ تین سال قبل یہی دن تھا جب بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی بھارتی حکومت نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کر دیا کرکے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔