بھارت

بھارت میں اس وقت تمام اداروں پر بی جے پی ، آر ایس ایس کا قبضہ ہے، راہول گاندھی

نئی دلی06 اگست (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو دھمکاتے ہیں وہ ڈرتے ہیں اور جو عوامی مسائل سے ڈرتے ہیں وہ دھمکاتے ہیں۔
راہول گاندھی نے ملک گیر احتجاج کے آغاز میں جمعہ کو پارٹی دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہٹلر بھی انتخابات جیت جاتا تھا کیونکہ اس نے تمام اداروں پر کنٹرول کیا ہوا تھا اور اسی طرح سے اس وقت بھارت میں تمام اداروں پر آر ایس ایس اور بی جے پی کا قبضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ایک یاد گاربن کر رہ گئی ہے اور آپ لوگ جمہوریت کی موت کو محسوس کر رہے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ستر برس میں جو ملک بنایا تھا وہ ختم کیا جا رہا ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت چند سرمایہ داروں کیلئے ہے باقی لوگوں سے اسے کوئی مطلب نہیں۔
یاد ہے کہ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کانگریس کے کئی رہنماﺅں کو بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری ، ضروری اشیاءپر جی ایس ٹی میں اضافے کے خلاف جمعہ کے روز احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا ۔انہیں پولیس لائنز دلی میں چھ گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button