بھارت

حیدرآباد: بی جے پی کے لیڈر نے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی

حیدرآباد08اگست(کے ایم ایس )
بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اسٹیٹ ایگزیکٹیو ممبر گنانیندر پرساد نے حیدرآباد میں خودکشی کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گنا نیند رپرساد نے شہر کے علاقے میاں پور کی آلوائن کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔ ان کی لاش گھر میں لٹکی ہوئی پائی گئی ۔ ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پرساد گزشتہ چند دنوں سے پریشان تھے۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ پولیس خودکشی کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کر رہی ہے ۔فوری طورپر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button