بھارت

عدالتوں کو تالہ ڈال دیجئے ، رکن پارلیمنٹ اقرا حسن

نئی دلی: سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقراء حسن نے سہارنپور کلکٹریٹ میں ایک پرانی مسجد ڈھائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک قرار دیا۔
کشمیرمیڈیاسروسکے مطابق اقرا حسن نے ایک بیان میں کہا کہ حکام قانونی دفعات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ ، اگر حکومت کو اسی طرح سے کارروائیاں کرنی ہیں تو اسے چاہیے کہ وہ ملک کی عدالتوں کو تالے لگا دے۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے ہمیں بھی سہارنپور جانے سے روک دیا ۔ پولیس نے چوروں کی طرح ہماری مسجد مسمار کی ، حکام نے جس طرح سے بی جے پی حکومت کے حکم پرعمل کیا وہ انتہائی شرمناک ہے ۔ اقرا ء حسن نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت کی حالت اتنی نچلی سطح پر آگئی ہے کہ صرف اور صرف سیاسی فائدے کے لیے کسی کی عبادت گاہ مسمار کر دی جاتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button