مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں، موبائل انٹرنیٹ معطل

سرینگر07اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کے لیے سرینگر شہر میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں عائدکر دی ہیں اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔
سرینگر کے علاقوں رام منشی باغ، کوٹھی باغ، مائسمہ، کرالہ کھڈ، شہید گنج، شیرگڑی، بٹہ مالو، خانیار اور کرن نگر میں کرفیو جیسی سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ قابض حکام نے سرینگر اور وادی کشمیر کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔ پولیس نے میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں بتایا کہ حکام نے سرینگر کے علاقے گرو بازار سے ڈل گیٹ تک محرم کے جلوس کی اجازت نہیں دی ہے۔ایک حکم نامے میں سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ سرینگر میں محرم کے جلوسوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 1989میں اس وقت کی انتظامیہ نے 8اور 10محرم الحرام کے دو بڑے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد سے اب تک کسی بھی جلوس کی اجازت نہیں دی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button