مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوج قاتل گینگ ”وی جی ڈی“ ارکان کو خصوصی تریب دے رہی ہے

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم قاتل گینگ ویلج ڈیفنس گارڈز (وی جی ڈی) کے ارکان کومسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے راجوری ضلع میں خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی حکام مذکورہ قاتل گینگ کو جموں خطے کے پہاڑی علاقوں میں مسلمانوں کو دبانے کیلئے استعمال میں لا رہے ہیں۔بھارتی فوج نے راجوری کے نوشہرہ سب ڈویڑن میں کنٹرول لائن کے (ایل او سی) کے قریب وی جی ڈی ارکان کیلئے ایک خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔
ولیج ڈیفنس گارڈز جو پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے مشہور تھے، جموں کے راجوری، پونچھ، ڈوڈا، کشتواڑ اور رام بن اضلاع میں سرگرم ہیں۔ اس قاتل گینگ میں ہندوتوا سے وابستگی رکھنے والے ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ وی ڈی جی کے ارکان مسلم نوجوانوں کے قتل، مسلمانوں کی املاک کی توڑ پھوڑ اور مسلم خواتین کی بے حرمتی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button