مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ آج ہنگامی میڈیا بریفنگ دے گی

اسلام آباد 02 ستمبر(کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی ایک انتہائی توانا آواز اور مزاحمتی تحریک کی علامت سید علی گیلانی نے گزشتہ شب سرینگر میں بھارت کی طویل نظربندی کے دوران جام شہادت نوش کرگئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کے اسلام آبادمیںدفتر میں آج دوپہر دو بجے ایک ہنگامی میڈیا بریفنگ دی جائیگی ۔ قابض بھارتی فوجیوں نے رات کے اندھیرے میں سید علی گیلانی کی میت کو زبردستی اپنی تحویل میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ حریت آزاد کشمیر کے رہنماء آج اسلام آباد میں اپنے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button