مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:کشمیری صحافی فہد شاہ کے ریمانڈ میں21فروری تک توسیع
سرینگر 14 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پلوامہ کی ایک عدالت نے ممتاز کشمیری صحافی فہد شاہ کے ریمانڈ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق "کشمیر والا”کے ایڈیٹر انچیف فہد شاہ کو پولیس نے پلوامہ کے موبائل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے 21فروری تک ان کے ریمانڈ میں توسیع کر دی ۔ اس سے قبل 5فروری کو عدالت نے ان کے ریمانڈمیں 10 دن کی توسیع کی تھی۔وکیل دفاع ایڈووکیٹ عمیر رونگا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی ہدایات کے باوجود پولیس نے ابھی تک کوئی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی ہے۔واضح رہے بھارتی پولیس نے فہد شاہ کو سوشل میڈیا پر بھارت مخالف پوسٹ کرنے پر 4فروری کو گرفتار کیاتھا۔