مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس کشمیریوں کو سرینگر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے پر مجبور کر رہی

سرینگر 11 اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس حکام لوگوں کو ضلع سرینگر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے نام پر سی سی ٹی وی لگانے پر مجبور کر رہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میںپولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرجاری ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ لوگوں کو ایک بار پھر مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے اندر اور باہر دونوں جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔ بھارتی قابض انتظامیہ کشمیری عوام اور تاجر برادری کو چوری کی نام نہاد وارداتوں کو وجہ بنا کر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے پر مجبور کر رہی ہے۔اس اقدام کا واحد مقصد کشمیری عوام کی روزمرہ سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہے کیونکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں کے جذبہ حریت اور اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو کمزور کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
ادھر بھارتی پولیس نے ڈوڈہ قصبے میں ایک 25سالہ مکینک کو مبینہ طور پر گاڑیوں کی صفائی کیلئے بھارتی جھنڈا استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button