مقبوضہ جموں و کشمیر
اگر کشمیر میں حالات ٹھیک ہیں تو پھر بی جے پی انتخابات کیوں نہیں کرا رہی، فاروق عبداللہ
سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیر میں حالات کی بہتری کے دعوے کر رہی ہے پھر یہاں انتخابات کیوں نہیں کر ا رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فارو ق عبداللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر جموںوکشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو انتخابات کیوں نہیں کرائے جا رہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا کہ کشمیر میں حالات معمول پر آئے ہیں تو پھر انہیں یہاں فوری طور پر الیکشن کرانے چاہیے.