مقبوضہ جموں و کشمیر

جاویدمیر اور دیگرحریت رہنما جموں کی ٹاڈا عدالت میں پیش

جموں 13 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاوید احمد میر اور دیگر حریت رہنماان کے خلاف درج 30 سال پرانے جھوٹے مقدمے میں جموں کی ٹاڈا عدالت میں پیش ہوئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت میں پیش ہونے والے دیگر حریت رہنما ﺅں میں محمد سلیم نناجی، شوکت احمد بخشی، وجاہت قریشی، جاویداحمد، محمد اقبال گندرو، منظور احمد صوفی، انجینئر علی محمد میر، محمد زمان میر، مہران الدین شیخ اور جاوید احمد زرگرشامل ہیں۔ یہ بات قابل ذکرہے کہ ان رہنماﺅں کو 30 سال پرانے جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں ٹاڈا عدالت میں پیش ہونے کے لیے ہر 15 دن کے بعد وادی کشمیر سے جموں طلب کیا جاتا ہے۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button